ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فاصلاتی تعلیم کے توسط سے معاشرہ کے محروم طبقات اور خواتین کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرانے میں آسانی پیدا ہوئی ہے:پروفیسر طارق منصور

فاصلاتی تعلیم کے توسط سے معاشرہ کے محروم طبقات اور خواتین کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرانے میں آسانی پیدا ہوئی ہے:پروفیسر طارق منصور

Mon, 22 May 2017 22:03:42    S.O. News Service

علی گڑھ22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج اپنے دفتر میں اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تعلیمی میقات 2017-18 کے لئے پروسپیکٹس کا اجراء کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور نے مذکورہ مرکز کی جانب سے پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں فاصلاتی تعلیم کی اہمیت میں ہر دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے توسط سے معاشرہ کے محروم طبقات سمیت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات مہیا کرانے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اے ایم یو کا یہ مرکز مستقبل قریب میں ہی مزید پیشہ ورانہ اور کیریئر کے تعلق سے سود مند کورسیز شروع کرے گا۔مرکزکے ڈائریکٹر پروفیسر نفیس احمد انصاری نے مرکز کے ذریعہ مہیا کرائے جارہے کورسیز کے تعلق سے معلومات مہیا کراتے ہوئے کہاکہ فی الوقت مرکز10+2آرٹس اور کامرس، بی اے، بی کام سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما ان کمیونیکیٹو انگلش، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان گائڈینس اینڈ کاؤسلنگ، پی جی ڈپلوما ان لینگویج فار ایڈورٹائزمنٹ، مارکیٹنگ اینڈ میڈیا، بیچلر ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ایم کام اور ایم اے ان اردو، انگلش، پالیٹیکل سائنس، اسلامک اسٹڈیز اور ہسٹری کورسیز چلا رہا ہے۔پروفیسرانصاری نے بتایا کہ مذکورہ کورسیز میں داخلہ کے خواہش مند25 /مئی2017 سے مرکز کے دفتر سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
 


Share: